Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت — واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت — واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ کامیاب ٹیرف مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شریک ہیں۔ اس موقع پر ان کی امریکی محکمۂ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اعلامیے کے مطابق، امریکا کے ساتھ تجارتی تعاون کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے سرکاری اور نجی سطح پر تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ سے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں، سٹی بینک کے نمائندوں اور آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی نے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ، وزیر خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران، محمد اورنگزیب نے ایم-6 موٹر وے کے دو حصوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے جاری تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک کی تیاری پر بھی اتفاق کیا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates