Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی برتری برقرار، پاکستان کی دوسری اننگز مشکلات کا شکار

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی برتری برقرار، پاکستان کی دوسری اننگز مشکلات کا شکار

راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کرلی، جبکہ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔

تیسرے دن کے کھیل کا آغاز جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ دن کی پہلی کامیابی پاکستان کو آصف آفریدی نے دلائی، جن کی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ٹرِسٹن اسٹبس نے 76 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی آصف آفریدی کی گھومتی گیندوں کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ سائمن ہارمر صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم جنوبی افریقہ کے سینوران متھوسامی نے شاندار مزاحمت دکھاتے ہوئے ٹیم کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کیشو مہاراج کے ساتھ نویں وکٹ پر 71 رنز اور کگیسو ربادا کے ساتھ آخری وکٹ پر 98 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

ربادا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے جبکہ متھوسامی 89 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 404 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، یوں مہمان ٹیم نے پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

آصف آفریدی ڈیبیو پر پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates