Share This Article
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کی خدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر کی جانب سے برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ادارے کی انکوائری رپورٹ میں رانا وقار علی پر بدعنوانی، غفلتِ منصبی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزامات درست ثابت ہوئے۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رانا وقار علی کو فیصلہ چیلنج کرنے کا قانونی حق حاصل ہے، اور وہ 30 دن کے اندر متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
