Share This Article
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے نمایاں کمی کا امکان ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 6 روپے 10 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کا حتمی اعلان وزارتِ خزانہ کی جانب سے کل رات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام نے مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت کو کم کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت یہ کمی برقرار رکھتی ہے تو مہنگائی سے متاثرہ عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو معمولی ریلیف مل سکتا ہے۔
