Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے تباہ کن دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی

لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے تباہ کن دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی

لاہور: پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے دی، اسپنر نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم چوتھے روز 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کے آغاز میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے سنچورین ٹونی ڈی زورزی کو محض 16 رنز پر پویلین بھیج دیا، جب کہ ٹرسٹان اسٹبس بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے میچ کو کچھ دیر کے لیے دلچسپ بنایا، مگر نعمان علی نے ایک بار پھر بازی پلٹ دی۔
بریوس 54 رنز پر بولڈ ہوئے جبکہ ریکلٹن 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی بولرز نے تباہ کن اسپیل کیا، اور جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates