Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مہمند میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، 30 خوارج ہلاک

مہمند: پاک فوج نے ایک اہم آپریشن کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرزمین سے مہمند کے سرحدی علاقے ترکمان زئی کے راستے دراندازی کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کا مقصد پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے افغان طالبان کو ’’فتنۃ الخوارج‘‘ پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ایک بڑی دہشت گرد تشکیل کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

مزید بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ دراندازی پاکستان کی حالیہ جوابی کارروائیوں کے ردِعمل میں کی جا رہی تھی، تاہم پاک فوج نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور ان کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates