کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 388 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 166,074 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
ابتدائی اوقات میں انڈیکس میں ایک موقع پر 593 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس سے 1 لاکھ 66 ہزار 679 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔
گزشتہ دو روز سے مارکیٹ میں بتدریج ریکوری کا رجحان جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 165,686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومتی معاشی پالیسیوں میں استحکام کے اشاروں کے بعد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
