لاہور: پنجاب حکومت کی اپنی ایئر لائن کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ کو درخواست بھیج دی ہے۔
حکام کے مطابق، ایئر لائن کا نام ’’ایئر پنجاب‘‘ رکھا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے اس کی بنیاد فراہم کر دی ہے۔ ابتدائی منصوبے کے تحت پانچ طیارے لیز پر حاصل کرنے کا ارادہ ہے اور طیاروں کی لیزنگ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ایئر اتھارٹی یا بورڈ کی حتمی منظوری جلد جاری کرے گی، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
ایئر پنجاب کے قیام سے صوبے میں فضائی سفر کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو بہتر، سستی اور معیاری فضائی خدمات میسر آئیں گی۔
