Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان اغوا — دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے بھی غیر محفوظ

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان اغوا — دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے بھی غیر محفوظ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ 14 اکتوبر کی شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان زارا ہائٹس کی بیسمنٹ پارکنگ میں پیش آیا، جہاں چار مسلح افراد نے افسر کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں سفید کرولا گاڑی اور اغوا کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلیہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کسی قسم کی اہم پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

وفاقی پولیس نے مغوی افسر کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اغواکاروں کی شناخت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب اسلام آباد میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود اعلیٰ سرکاری افسران کی جانوں کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، جس پر شہری حلقوں نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates