Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ’گو اے آئی ہب‘ کا با ضابطہ افتتاح

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ’گو اے آئی ہب‘ کا با ضابطہ افتتاح

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’گو اے آئی ہب‘ (Go AI Hub) کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

یہ منصوبہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی حکمتِ عملی اور پاک-سعودی تعاون کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل اختراع اور ڈیٹا انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔

’گو اے آئی ہب‘ کے قیام کو ماہرین پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک سنگِ بنیاد قرار دے رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف ملکی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کو تربیت دے گا بلکہ پاکستانی فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپرٹس کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی بھی فراہم کرے گا۔

منصوبے کو پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن ویژن کے عین مطابق قرار دیا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ایس آئی ایف سی نے پاک-سعودی ڈیجیٹل تعاون میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates