اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، تاہم سردار تنویر الیاس کی عدالت میں عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کیے جا سکے۔
عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
