Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ: وزیراعلیٰ کے پی کی درخواست پر اعتراضات ختم، فریقین کو نوٹس

عمران خان سے ملاقات کا معاملہ: وزیراعلیٰ کے پی کی درخواست پر اعتراضات ختم، فریقین کو نوٹس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جہاں وزیراعلیٰ کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات غیر ضروری ہیں کیونکہ صوبائی کابینہ ابھی بنی ہی نہیں، اس لیے اجازت کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

عدالت نے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا۔
یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے پہلے ہی عدالتی فیصلہ اور ایس او پیز طے کیے جا چکے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates