Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ہاں شادی کے دو سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ اپنے پیغام میں پرینیتی اور راگھو نے جذباتی انداز میں لکھا:

“بالآخر وہ آگیا — ہمارا بیٹا! ہمیں اپنی پرانی زندگی یاد نہیں، ہماری آغوش بھری ہوئی ہے اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھر گئے ہیں۔ پہلے ہم ایک دوسرے کے لیے تھے، اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔”

اداکارہ اور سیاستدان کے مداحوں کی جانب سے اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا طوفان آگیا۔ بالی وڈ شخصیات، سیاستدانوں اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ستمبر 2023 میں راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس میں شاندار انداز میں شادی کی تھی۔ رواں سال اگست 2025 میں اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates