امریکہ میں ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) میں آنے والے تکنیکی خلل کے باعث تقریباً 2 ہزار ویب سائٹس عارضی طور پر بند ہو گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس مسئلے سے رابن ہڈ اور وینمو جیسے پلیٹ فارمز کی سروسز بھی متاثر ہوئیں، اور خاص طور پر مشرقی ریاستوں میں ڈی این ایس سسٹم میں خرابی دیکھی گئی۔
ایمیزون ویب سروسز کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور خرابی کی وجوہات کی جانچ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایسٹ کے ساتھ منسلک دنیا بھر کی سروسز پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔
