اسلام آباد: سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت نے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر مقرر کر دی۔
قانونی ماہرین کے مطابق، اگر آئندہ پیشی پر ملزم عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
