Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

برطانیہ میں بلوچ نیشنل موومنٹ کا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: برطانیہ میں نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کی جانب سے بلوچستان کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرپرستی میں منظم کیے گئے احتجاج کی حقیقت ایک صحافتی انکشاف کے بعد سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق، لندن میں کیے گئے اس احتجاج میں شریک افراد بلوچستان کے زمینی حقائق سے لاعلم نکلے۔ جب ایک غیر ملکی خاتون صحافی نے مظاہرین سے زہری کے حالات یا احتجاج میں استعمال کی گئی تصاویر کے بارے میں سوال کیا تو بیشتر افراد نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

خاتون صحافی کے مطابق، کئی مظاہرین کو ان تصاویر میں دکھائے گئے افراد کے نام تک معلوم نہیں تھے، جبکہ بعض نے اعتراف کیا کہ وہ کبھی بلوچستان گئے ہی نہیں۔

رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج دراصل غیر ملکی لابیز کے مالی تعاون سے منظم کیا گیا تھا، جس کا مقصد بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف غلط تاثر پھیلانا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے زہری میں حالیہ عرصے میں سیکیورٹی فورسز نے عوامی تعاون سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں امن بحال ہوا۔

زہری اور اردگرد کے علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہوچکے ہیں، اسکول، بازار اور سڑکیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام امن و ترقی کے عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بیرون ملک اس نوعیت کے جھوٹے بیانیے محض غلط فہمیاں پیدا کرنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوششیں ہیں، جنہیں بلوچستان کے حقائق نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates