Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام: راولپنڈی میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز قریب

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام: راولپنڈی میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز قریب

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید، کم لاگت اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منصوبے کے تحت چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچ چکی ہیں۔

صدر کے قریب سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بس ٹرمینل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جہاں سے بسوں کی باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عام مسافروں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ رکھا گیا ہے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری مفت سفر کر سکیں گے۔

الیکٹرک بسوں کے اسٹاپس شہر کے مختلف مقامات پر تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ پہلے مرحلے میں سروس کا آغاز روات سے موٹروے چوک سمیت چار مصروف روٹس پر کیا جائے گا، جو تقریباً 84 کلومیٹر کے علاقے کو کور کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بسوں میں وائی فائی، GPS ٹریکنگ اور موبائل چارجنگ پورٹس جیسی جدید سہولیات شامل ہیں، جو شہریوں کو آرام دہ اور جدید سفری تجربہ فراہم کریں گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لائے گا بلکہ ٹریفک کے دباؤ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید برآں، اس منصوبے کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور آپریشنز سے مقامی سطح پر روزگار کے درجنوں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے شہری معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates