تھائی لینڈ میں ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025 کے فائنل مرحلے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف حاضرین بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بھی چونکا دیا۔
پاناما سے تعلق رکھنے والی خوبرو ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کا نام فائنل راؤنڈ کے لیے پکارا گیا ہے۔ وہ پُرجوش انداز میں آگے بڑھیں، ناظرین کی طرف ہاتھ ہلایا اور اسٹیج کے وسط میں پہنچ کر داد وصول کرنے لگیں۔
مگر چند ہی لمحوں بعد حقیقت کھل گئی — اصل میں منتخب ہونے والی فائنلسٹ پیراگوئے کی ماڈل تھیں۔ جیسے ہی میزبان نے درست نام دہرایا، اسامر کے چہرے پر حیرت اور شرمندگی کے آثار نمایاں ہو گئے، اور وہ فوراً اپنی جگہ واپس لوٹ آئیں۔
یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچ گئی۔ صارفین نے اسے “سال کی سب سے دلچسپ غلطی” قرار دیتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔ کچھ نے ماڈل کے جذبات کو سمجھتے ہوئے ہمدردی ظاہر کی، جب کہ کئی صارفین نے اسے مقابلے کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا۔
