Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کینیڈا میں ایک اور پنجابی گلوکار کا قتل، بھارتی نژاد گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

کینیڈا میں ایک اور پنجابی گلوکار کا قتل، بھارتی نژاد گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

کینیڈا میں معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جب کہ واردات کے چند گھنٹے بعد ایک بھارتی نژاد گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔

رپورٹس کے مطابق روہت گودارا گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ “گلوکار تیجی کاہلوں کو ہم نے ہی نشانہ بنایا ہے”۔ ویڈیو میں گینگ کے تین ارکان — وِکی پہلوان، مہندر سرن اور راہول رِناو — نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ “اگر کچھ لوگوں نے سبق نہیں سیکھا تو اگلا نمبر ان کا ہوگا۔”

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گروپ کے مخالف گینگز کو مالی اور معلوماتی مدد فراہم کر رہے تھے۔ اسی بنا پر انہیں ٹارگٹ کیا گیا۔

گینگ نے اپنے پیغام میں تاجروں، بلڈرز اور ان افراد کو بھی وارننگ دی جو مبینہ طور پر ان کے مخالف گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اور واضح کیا کہ “ایسے لوگوں اور ان کے خاندانوں کو بخشا نہیں جائے گا”۔

اس واقعے کے بعد کینیڈا میں پنجابی میوزک انڈسٹری، منظم جرائم اور بھارتی نژاد گروہوں کے درمیان تعلقات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates