کیلیفورنیا — سماجی رابطوں کی مقبول کمپنی میٹا نے ونڈوز اور میک صارفین کے لیے میسنجر ایپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق 15 دسمبر 2025 کے بعد یہ ایپ ڈیسک ٹاپ پر استعمال نہیں کی جا سکے گی۔
میٹا کے اعلان کے مطابق اس تاریخ کے بعد صارفین میسنجر ایپ کے ذریعے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز یا فائلز نہیں بھیج سکیں گے۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ میسنجر سروس مکمل طور پر بند نہیں ہو رہی — صارفین اب بھی facebook.com یا messenger.com کے ذریعے اپنے پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق میٹا نے صارفین کو پہلے ہی نوٹیفکیشنز کے ذریعے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ بروقت متبادل ذرائع استعمال کرنا سیکھ سکیں۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ میٹا کی جانب سے اپنی سروسز کو ویب پلیٹ فارمز پر مرکوز کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
