Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ٹرمپ کا اعلان: امریکا وینزویلا میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاریاں کر رہا ہے

ٹرمپ کا اعلان: امریکا وینزویلا میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاریاں کر رہا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے ک امریکا جلد ہی وینزویلا میں زمینی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے مطمئن نہیں ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جو بھی افراد امریکا میں منشیات لائیں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں سے منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں، اور وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کولمبیا پر منشیات کی پیداوار کے گڑھ ہونے کا الزام لگایا اور میکسیکو میں ڈرگ کارٹیلز کے اثر و رسوخ کی طرف اشارہ کیا۔ مزید کہا کہ چین وینزویلا کو فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ روس سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے اثرات چھ ماہ بعد روس کو واضح ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں کسی اشتعال انگیز اقدام کی غیر موجودگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates