Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پتوکی: ڈھابے پر بلند آواز میں گانا سننے پر شہری کے خلاف کارروائی

پتوکی: ڈھابے پر بلند آواز میں گانا سننے پر شہری کے خلاف کارروائی

پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں ایک ڈھابے پر بلند آواز میں موسیقی چلانے کے معاملے پر فاروق نامی شہری کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق نامی دکاندار اپنی دکان پر اونچی آواز میں گانا سن رہا تھا، جس سے اردگرد کے دکاندار اور مقامی رہائشی کئی بار ناپسندیدگی ظاہر کر چکے تھے۔ شہریوں کی شکایت کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور عوامی شکایت کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فاروق کو حراست میں لے لیا۔ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates