Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

علیمہ خان کی عدالت میں عدم پیشی؛ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

علیمہ خان کی عدالت میں عدم پیشی؛ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کی عدالت میں بارہا عدم حاضری پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ضامن کی جائیداد بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، لہٰذا ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ عدالت نے نادرا کو ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے، اسٹیٹ بینک کو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، اور پاسپورٹ بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ “ملزمہ عوامی سرگرمیوں میں نظر آتی ہیں مگر عدالت سے گریزاں ہیں، یہ طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے۔” کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ادھر، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کے احتجاج میں پولیس پر حملے کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے بھانجے شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ جج منظر علی گل کی عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر مزید وقت دینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates