Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

نادرا نے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا — راست کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری ادائیگی ممکن

نادرا نے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا — راست کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری ادائیگی ممکن

اسلام آباد — نادرا نے شہریوں کے لیے فیس جمع کرانے کا نیا اور سہل طریقہ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب راست کیو آر کوڈ کے ذریعے چند سیکنڈز میں فیس ادا کی جا سکتی ہے — وہ بھی بغیر کسی اضافی چارجز کے۔ نادرا کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام رجسٹریشن مراکز سے جاری ہونے والی ٹوکن سلپس پر اب راست ادائیگی کا آپشن شامل کر دیا گیا ہے۔ شہری صرف اپنے بینک اکاؤنٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے فوری طور پر فیس ادا کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے، تاکہ مراکز پر رش کم ہو اور نقدی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ نادرا کے مطابق، راست کیو آر کوڈ ادائیگی کی سہولت سے شہری نہ صرف گھر بیٹھے بلکہ سروس کاؤنٹر پر ہی ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں، جس سے وقت کی بچت اور صارفین کی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates