Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پانچ سال بعد پی آئی اے کی برطانیہ واپسی — پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی

پانچ سال بعد پی آئی اے کی برطانیہ واپسی — پہلی پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہوگی

کراچی: طویل انتظار کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) ایک بار پھر برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کو پاکستان سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوگی۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ اس افتتاحی پرواز کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ قومی ایئرلائن کی ایک خصوصی ٹیم پہلے ہی برطانیہ میں آپریشنل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موجود ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کے تمام طیارے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار ہیں اور سی ای او پی آئی اے عامر حیات ذاتی طور پر فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے پاکستانی کمیونٹی کو سفری سہولتوں میں نمایاں بہتری حاصل ہوگی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates