Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم اور معیاری سڑکوں کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم اور معیاری سڑکوں کی فراہمی ہمارا ہدف ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی میں عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرانے اور جدید سڑکوں کا جال بچھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر برج شہر کے عوام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے، جو بی آر ٹی لائن کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم وقت میں مکمل ہونے والی شاندار تعمیرات میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پل کے ساتھ ایک اضافی برج بھی زیرِ تعمیر ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد کل آٹھ لینز فعال ہو جائیں گی۔ منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ ٹریک بھی رکھا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ اور بغیر رکاوٹ سفر کر سکیں۔ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس وقت بی آر ٹی کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے جو کورنگی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کے شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے اور عوام کو آرام دہ، محفوظ اور کم لاگت سفر کی سہولت فراہم ہو۔ شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ حکومت یلو لائن منصوبے کے تحت الیکٹرک بسز (ای وی بسز) متعارف کرانے جا رہی ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates