Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان والی بال ٹیم فائنل میں، گولڈ میڈل کی دوڑ میں ایران سے مقابلہ طے

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان والی بال ٹیم فائنل میں، گولڈ میڈل کی دوڑ میں ایران سے مقابلہ طے

منامہ: پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انڈونیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، اور فائنل میں جگہ بننے کے ساتھ ہی پاکستان نے کم از کم سلور میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ پیر کی شب کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے ابتدائی سیٹ 22-25 سے گنوانے کے بعد زبردست واپسی کی، دوسرا سیٹ 13-25 اور تیسرا 19-25 سے اپنے نام کیا۔ چوتھے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے 24-26 سے فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی یقینی بنائی۔ گولڈ میڈل کے لیے پاکستان کا مقابلہ بدھ کے روز ایران سے ہوگا، جس نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 0-3 سے شکست دی۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان نے چین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی جبکہ گروپ مرحلے میں ازبکستان اور سعودی عرب کو بھی زیر کیا تھا۔ قومی کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی نے ملک کے لیے نئی امیدیں پیدا کر دی ہیں کہ والی بال میں طویل عرصے بعد کوئی بڑا اعزاز حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates