Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کراچی میں جدید ای ٹکٹنگ نظام سے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان

کراچی میں جدید ای ٹکٹنگ نظام سے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان

کراچی میں حال ہی میں نافذ کیے گئے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے قانون کی بالادستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کا بھی چالان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، یہ کارروائی لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹرچینج کے قریب اس وقت عمل میں آئی جب گاڑی کا ڈرائیور سیٹ بیلٹ باندھنے میں ناکام رہا۔ نظام کے ذریعے خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، واقعے کے وقت ڈی آئی جی ٹریفک خود گاڑی میں موجود نہیں تھے، جبکہ ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن ہیڈکوارٹر سے لینے کے لیے جا رہا تھا۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates