Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف

ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا جس کے اگلے ہی روز انجیوگرافی کرانی پڑی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم مضبوط ہیں اور ہر مشکل کا سامنا کر لیں گے، لیکن کبھی کبھار یہی حالات ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود ان بیماریوں کا سامنا کر چکی ہیں تاہم اب اللہ کے فضل سے بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کی بیس وجوہات بتائیں، اور یہ ضروری نہیں کہ دل کا دورہ صرف کولیسٹرول کی زیادتی سے ہو بلکہ ذہنی دباؤ اور جذباتی تناؤ بھی جسمانی اعضا کو متاثر کر سکتے ہیں۔ صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور اسے نظر انداز نہ کریں۔ یاد رہے کہ رواں برس اگست میں دورانِ شوٹنگ صبا قمر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates