Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ قبل ازیں عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران نادرا چیئرمین نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ پیش کی۔ اسی دوران، گورنر اسٹیٹ بینک نے عدالت میں بتایا کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے ملک بھر کے بینکوں کو سرکلر جاری کیا جا چکا ہے اور تمام بینک ان کے اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کریں گے۔ عدالت کو مطلع کیا گیا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے حکم کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر بھی عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے یہ چھٹی مرتبہ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، جس میں علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates