وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اہم تقرری کرتے ہوئے محمد امین خان لودھی کو پانچ سال کے لیے ڈپٹی گورنر مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد ادارے میں ڈپٹی گورنرز کی مجموعی تعداد دو ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امین لودھی اس وقت اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اینڈ ریسرچ گروپ میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جب کہ قانون کے مطابق بینک میں تین ڈپٹی گورنرز ہونے چاہئیں اور اب بھی ایک عہدہ خالی ہے۔ اس سے قبل حکومت سلیم اللہ خان کو ڈپٹی گورنر مقرر کر چکی ہے، جبکہ امین لودھی کی تعیناتی کو اسٹیٹ بینک کے پالیسی ڈھانچے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔