Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی، تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ

گلگت بلتستان میں آج 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جہاں 1947 میں اسی دن مقامی عوام اور گلگت اسکاؤٹس نے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یادگارِ شہداء پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ 72 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل گلگت بلتستان نے یکم نومبر 1947 کو اُس وقت آزادی حاصل کی جب 27 اکتوبر کو مہاراجہ کشمیر نے بھارتی افواج کو وادی میں داخل ہونے کی اجازت دی، تاہم 31 اکتوبر کی رات گلگت اسکاؤٹس نے صوبیدار میجر راجہ بابر خان کی قیادت میں مہاراجہ کے مقرر کردہ گورنر بریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو حراست میں لیا اور اگلے ہی روز گلگت کو مہاراجہ کشمیر اور بھارتی تسلط سے آزاد کرا لیا۔ مقامی لوگوں اور گلگت اسکاؤٹس کی اس جدوجہد کے بعد خطہ وفاقِ پاکستان کے انتظامی کنٹرول میں آیا اور آج بھی پاکستان کا ایک اہم انتظامی یونٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates