Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

یوٹیوب نے صارفین کے لیے نیا انیمیٹڈ لائیک بٹن متعارف کرایا، ویڈیو کی نوعیت کے مطابق 20 منفرد اینیمیشنز شامل

یوٹیوب نے صارفین کے لیے نیا انیمیٹڈ لائیک بٹن متعارف کرایا، ویڈیو کی نوعیت کے مطابق 20 منفرد اینیمیشنز شامل

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت مخصوص ویڈیوز پر نظر آنے والا لائیک بٹن اب دبانے پر مختصر انیمیشن دکھاتا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اکتوبر 2025 کے وسط میں یوزر انٹرفیس میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا، اور اب اس نئے لائیک بٹن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس وقت 20 مختلف انیمیشنز دستیاب ہیں جو ویڈیو کے موضوع کے مطابق ظاہر ہوتے ہیں؛ مثلاً آٹو ریسنگ یا گاڑیوں سے متعلق ویڈیوز میں لائیک بٹن اسپننگ اور دھواں چھوڑتے ٹائر کا انیمیشن دکھاتا ہے، تعلیمی ویڈیوز میں لائیک بٹن روشن بلب میں تبدیل ہوجاتا ہے، جبکہ بلی اور کتے کی ویڈیوز کے لیے بھی مخصوص اینیمیشنز شامل کیے گئے ہیں۔ البتہ بچوں کی ویڈیوز کے لیے فی الحال انیمیٹڈ لائیک بٹن موجود نہیں ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates