آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب اسلام آباد کے مختلف ناکوں پر ہی شہریوں کو لرنر پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق ٹریفک پولیس کی سہولت وینز زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی-14 اور فارن آفس کے ناکوں پر موجود ہوں گی جہاں ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہری موقع پر ہی اپنا لرنر پرمٹ بنوا سکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس لائسنس یا لرنر پرمٹ نہیں ہوگا، انہیں ناکے پر ہی فوری پرمٹ فراہم کیا جائے گا، تاکہ شہر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو آسان اور تیز سہولت میسر ہو۔
Hide comments
