Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان تمام بندرگاہوں کو جدید بنانے کی جانب گامزن، دنیا کے لیے نیا سمندری ٹریڈ روٹ بنے گا: احسن اقبال

پاکستان تمام بندرگاہوں کو جدید بنانے کی جانب گامزن، دنیا کے لیے نیا سمندری ٹریڈ روٹ بنے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کراچی پورٹ، پورٹ قاسم سمیت تمام پاکستانی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور پاکستان مستقبل میں وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان ایک مضبوط تجارتی حب ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام ہے جہاں توانائی، آئی ٹی، معدنیات اور بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی خوشحالی سمندری وسائل کے مؤثر استعمال سے جڑی ہے اور پاکستان کو اس حوالے سے سمندر کی شکل میں قدرتی نعمت حاصل ہے جو معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں جاری انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 6 نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے 178 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates