اداکارہ صبا قمر نے ایک سینئر صحافی کی جانب سے ان سے متعلق کیے گئے متنازع دعوؤں کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حال ہی میں اپنے ڈراموں پامال اور کیس نمبر 9 کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی صبا قمر کراچی سے متعلق اپنے ایک بیان کے باعث بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی تھیں، جس کے بعد ایک صحافی کے ایک انٹرویو میں اداکارہ سے متعلق چند دعوؤں نے نئی بحث چھیڑ دی۔ صبا قمر نے ان دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹے الزامات پر عدالت کا رخ کریں گی۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے صبا قمر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے، اور کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مصدقہ بیانات دینے والوں کو قانونی جواب دہی کا سامنا کرنا چاہیے۔
Hide comments
