دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا پہلا تھیم پارک “Beast Land” لانچ کر رہے ہیں، جو 13 نومبر کو عوام کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ پارک مکمل طور پر اُن کے مشہور چیلنجز اور وائرل ویڈیوز سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں آنے والوں کو ایسے منفرد تجربات ملیں گے جو دنیا میں کہیں اور دستیاب نہیں۔
بیسٹ لینڈ میں Tower Siege، Drop Zone، Airmail، Dungeon Escape جیسے گیمز شامل ہیں، جنہیں خاص طور پر اُن مقابلوں کی طرز پر بنایا گیا ہے جن کے ذریعے مسٹر بیسٹ کروڑوں ناظرین کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ پارک میں جدید رولر کوسٹرز، تھرل رائیڈز، انٹرایکٹو چیلنجز اور بڑے انعامات جیتنے کے مواقع بھی ہوں گے۔
افتتاحی رات مسٹر بیسٹ خود موجود ہوں گے، جس سے اس ایونٹ کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ٹکٹیں WeBook کے ذریعے صرف 25 سعودی ریال سے شروع ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق Beast Land تخلیقی تصور، فیملی انٹرٹینمنٹ اور جدید گیم پلے کا ایک منفرد امتزاج پیش کرے گا، جبکہ مداحوں کے لیے یہ تجربہ کسی بڑی اسکرین شو سے کم نہیں ہوگا۔
