Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پنجاب میں عوامی ریلیف کے لیے مزید پانچ سہولت بازار جلد کھلنے کو تیار

پنجاب میں عوامی ریلیف کے لیے مزید پانچ سہولت بازار جلد کھلنے کو تیار

پنجاب حکومت نے عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں میں 11 سہولت بازار فعال کر دیے ہیں، جبکہ مزید پانچ بازار آنے والے چند ہفتوں میں کھول دیے جائیں گے۔

فی الحال جو سہولت بازار کام کر رہے ہیں، وہ ان مقامات پر قائم ہیں: وزیرآباد، جڑانوالہ، چونیاں، شرقپور، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، مظفرگڑھ، پتوکی، اوکاڑہ اور منڈی بہاؤالدین۔

اس کے علاوہ ملتان، وہاڑی، گوجرانوالہ، مانگا منڈی اور بیگم کوٹ میں قائم کیے جانے والے سہولت بازار بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

یہ تازہ ترین پیش رفت سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے جمعرات کو ہونے والے محکماتی جائزہ اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں ڈی جی ایگریکلچر مارکیٹنگ اتھارٹی طارق علی بسرا سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

حکام کے مطابق صوبے بھر میں موجود سہولت بازار جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں۔ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے، ہیپ ڈیسک کے قیام اور ماہانہ ٹریفک پلان سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں صفائی، ڈیوٹی شیڈول، عملے کی وردیاں اور ڈیجیٹل ریٹ بورڈز نصب کرنے کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں اسٹالز شفاف اور میرٹ پر الاٹ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور “سہولت” اور “سہولت آن دی گو” بازاروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates