Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

راولپنڈی میں مساجد میں سیاسی تقاریر پر پابندی عائد

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مساجد کے منبر و محراب کو سیاست سے پاک رکھنے کے لیے سیاسی تقاریر اور حکومت، ریاستی اداروں یا قومی شخصیات کے خلاف بیانات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت آئمہ کرام اور خطباء کو تحریری حلف نامہ جمع کرانا ہوگا جس میں وہ اس بات کی یقین دہانی کریں گے کہ خطبوں کے دوران سیاست پر گفتگو نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام تھانے اپنے دائرہ کار کی مساجد سے یہ حلف نامے اکٹھے کریں گے۔

سرکاری فارم میں 10 شرائط شامل ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ خطیب کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ مساجد میں سیاسی اجتماعات، تشہیر یا کسی پارٹی کے پروپیگنڈے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان، خطبے اور اہم اعلانات تک محدود رہے گا۔ حلف نامہ دینے سے انکار کی صورت میں خطیب کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، جبکہ حلف نامہ جمع کرانے والے اپنی ماہانہ اعزازی رقم وصول کرتے رہیں گے۔

پولیس اور ضلعی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ راولپنڈی کی تمام مساجد میں اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates