Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بابر اعظم نے ون ڈے میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

بابر اعظم نے ون ڈے میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے طویل انتظار کے بعد بالآخر اپنی شاندار فارم بحال کرتے ہوئے آٹھ سو سات دن بعد سنچری اسکور کی اور پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے نہایت ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے صرف 136 اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کر لیں اور کم سے کم اننگز میں 20 ون ڈے سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے اس سے قبل آخری بین الاقوامی سنچری 30 اگست 2023 کو بنائی تھی، جس کے بعد شائقین ان کی بڑی اننگز کے منتظر تھے۔

ان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ بابر کی فارم میں واپسی پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates