سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بعد ایک سخت اور اہم حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری افسران اب اپنے ای چالان خود ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
محکموں کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی سرکاری گاڑی کا جرمانہ متعلقہ محکمہ ادا نہیں کرے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں افسر خود ذمے دار ہوگا اور اسے اپنی جیب سے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی ٹریفک خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد:
سرکاری افسران میں ذمے داری اور احتیاط پیدا کرنا
ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانا
سڑکوں کو محفوظ اور منظم بنانا
اس فیصلے کو شہریوں نے سراہا ہے اور اسے احتساب اور بہتر نظم و ضبط کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے
