ممبئی — بالی وڈ کے معروف اور لاجواب اداکار دھرمندر کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
کرن جوہر کا جذباتی خراج تحسین
فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے دھرمندر، جنہیں بالی وڈ کا ہی مین کہا جاتا ہے، کے لیے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
کرن جوہر نے لکھا کہ دھرمندر نہ صرف ایک شاندار اداکار تھے بلکہ ایک محبوب انسان بھی تھے، جنہوں نے فلمی دنیا میں اپنی ناقابلِ فراموش خدمات کے ذریعے ہر دل میں جگہ بنائی۔
بولی وڈ میں خلا محسوس ہوگا
دھرمندر کی وفات سے نہ صرف مداحوں بلکہ بالی وڈ کے کئی معروف فنکاروں اور فلمی شخصیات کو بھی صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی فلموں اور کرداروں نے کئی نسلوں کو متاثر کیا اور انہیں ہمیشہ بالی وڈ کے آئیکون کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
