Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بوئنگ 777 بڑا حادثہ ٹل گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو اس رن وے پر اترنے سے روک دیا جو پہلے ہی مرمت کی وجہ سے بند تھا۔

ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز SV-728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے 28L مرمت کے لیے بند تھا جبکہ رن وے 28R کھلا تھا، جس کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے پہلے ہی NOTAM جاری کیا جا چکا تھا۔

تاہم، سعودی ایئرلائن کے پائلٹ نے غلطی سے بند رن وے 28L کی طرف لینڈنگ اپروچ شروع کر دی۔ ٹاور میں موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر پائلٹ کو خبردار کیا کہ وہ غلط رن وے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ مسلسل اصرار کرتا رہا کہ وہ درست رن وے پر اپروچ کر رہا ہے، لیکن ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت طیارے کو گو اَراؤنڈ کی ہدایت دی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر عمل کرنا ہر پائلٹ کے لیے لازمی ہوتا ہے، جس پر پائلٹ نے دوبارہ چکر لگا کر دوسری کوشش میں صحیح رن وے 28R پر لینڈنگ کی۔

بتایا گیا ہے کہ جب طیارہ غلط رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، اُس وقت وہاں بڑی تعداد میں ورکرز اور گاڑیاں موجود تھیں۔ اگر طیارہ بند رن وے پر اتر جاتا تو ایک خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مستعدی نے نہ صرف درجنوں جانیں بچائیں بلکہ ایک بڑے سانحے کو بھی ٹال دیا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates