لاہور میں ہفتہ کے روز آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی جب بس ٹریک کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق تمام مسافروں کو فوراً بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد متاثرہ حصے پر بس سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس کا روٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ ٹریک کی صفائی، مرمت اور نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔
اتھارٹی کے مطابق بحالی اور حفاظتی معائنے مکمل ہونے کے بعد میٹرو سروس معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
