Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ڈیجیٹل اثاثہ جاتی مینجمنٹ سروسز کے لیے SECP کے نئے ضوابط جاری

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی مینجمنٹ سروسز (DAMS) کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد ملک بھر میں ڈیجیٹل اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں (Digital AMCs) کے کام کو باضابطہ طور پر ریگولیٹ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں SECP نے S.R.O. 1438(I)/2025 کے تحت نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز 2008 میں ترامیم جاری کی ہیں۔

نئے ضوابط کے مطابق، “ڈیجیٹل پلیٹ فارم” سے مراد کوئی بھی موبائل ایپ، ویب پورٹل یا ایسا ڈیجیٹل ٹول ہے جو ڈیجیٹل AMC کو سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے براہِ راست جوڑتا ہو۔

یہ ریگولیشنز ڈیجیٹل AMC کے ذریعے فراہم کی جانے والی تمام سروسز کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں ڈیجیٹل ڈسٹریبیوشن، ایگریگیشن، اور سپورٹ سروسز شامل ہیں۔

ڈیجیٹل AMCs کو DAMS فراہم کرنے کے لیے کم از کم پانچ سالہ تفصیلی بزنس پلان اور مالی تخمینے SECP کو جمع کرانا ہوں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates