Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

نادرا کا معذور شہریوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان — شناختی خدمات مزید آسان اور قابلِ رسائی

نادرا کا معذور شہریوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان — شناختی خدمات مزید آسان اور قابلِ رسائی

بین الاقوامی یومِ معذور افراد کے موقع پر نادرا نے ملک بھر میں معذور شہریوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی فرد اپنی معذوری کی وجہ سے شناختی خدمات سے محروم نہ رہے۔

نادرا کے مطابق معذور افراد کے لیے خصوصی شناختی کارڈ پہلی بار بالکل مفت جاری کیا جاتا ہے، جو تا عمر قابلِ استعمال ہوتا ہے۔ اب تک ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد خصوصی کارڈز ایک منفرد علامت کے ساتھ جاری کیے جا چکے ہیں۔

اہم سہولیات میں شامل ہیں:

معذور افراد کے لیے ایگزیکٹو کیٹیگری میں فوری پروسیسنگ — قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں

نادرا مراکز پر وہیل چیئر کی سہولت

خصوصی ٹوکنز کے ذریعے ترجیحی خدمات

ہیلپ لائن اور Pakistan ID موبائل ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُکنگ

موبائل ایپ کے ذریعے معذوری کی رجسٹریشن کا آپشن

معذور افراد کے لیے مفت تاحیات خصوصی شناختی کارڈ

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک بھر میں معذور افراد کے لیے شناختی خدمات کو مؤثر، تیز تر اور زیادہ آسان بنانے کی سمت اہم پیش رفت ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates