Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی امدادی سامان کے لیے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی امدادی سامان کے لیے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے تقریباً پچاس روز سے بند طورخم اور چمن بارڈر کو اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سامان کی نقل و حمل کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ تجارت نے دفترِ خارجہ سے مشاورت کے بعد ایک جامع اور مرحلہ وار کلیئرنس پلان منظور کیا ہے، تاکہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی خوراک اور ادویات کی قلت کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) اور یونیسف کی جانب سے بھیجی جانے والی خوراک کو کلیئرنس میں ترجیح دی جائے گی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں طبی امدادی آلات، ادویات، ویکسین اور طبی کٹس کو افغانستان بھجوایا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں تعلیمی سامان، اسٹیشنری اور بچوں کے لیے تعلیمی کٹس کو کلیئر کیا جائے گا، تاکہ افغانستان کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو امداد پہنچائی جا سکے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف افغانستان کے انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان موجود تعاون کو بھی مضبوط کرے گا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates