2025 کی آخری سپر مون، جسے کولڈ مون کہا جاتا ہے، آج رات پاکستان بھر میں آسمان پر جلوہ گر ہوگی، جو سال کا آخری بڑا فلکیاتی نظارہ ہوگا۔
سپارکو کے مطابق سپر مون شام 4 بج کر 58 منٹ (PST) پر طلوع ہوگی اور معمول کے مقابلے میں تقریباً 7.9 فیصد زیادہ بڑی اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گی۔
یہ نظارہ اس وقت ممکن ہو رہا ہے جب چاند زمین کے سب سے نزدیک مقام، یعنی پیریجی، پر ہوگا—جس سے چاند کی چمک اور سائز دونوں نمایاں طور پر بڑھ جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت فلکیاتی منظر کو دیکھنے کے لیے کسی خاص دوربین یا آلات کی ضرورت نہیں، شہری پورا رات صاف آسمان میں اسے براہ راست دیکھ سکیں گے۔
