Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

طلبہ کے لیے موٹر سائیکل لائسنس لینے کی آخری تاریخ کا اعلان

ملتان میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کے روز اسکول اور کالج کے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس اور ہیلمٹ حاصل کرلیں۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) صادق ڈوگر اور چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کاشف اسلم نے یہ ہدایت ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جاری کی، جو اس وقت منعقد ہوئی جب پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے کم سن طلبہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر پابندی عائد کی۔

سی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ پولیس نے طلبہ میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایک مہم شروع کر دی ہے تاکہ وہ نئی ٹریفک پابندیوں کی خلاف ورزی سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز کے اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ شام دیر تک لائسنس بنوا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس چاہتی ہے کہ نوجوان بآسانی نئے تقاضے پورے کر سکیں اور غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی ٹی او کاشف اسلم نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کی ہے اور خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی بڑھا دیے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ جرمانوں اور قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کم عمر طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بعد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ نابالغوں کو ٹریفک خلاف ورزیوں پر گرفتار نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں کم عمر طلبہ کو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس طرزِ عمل پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں میں ٹریفک نظم و ضبط کی تربیت کو یقینی بنائیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates