سال 2025 کے اختتام پر گوگل نے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ’’ہاؤ ٹو‘‘ سوالات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال “How To Check E Challan Karachi” رہا۔
یہ سرچ ٹرینڈ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کراچی میں اکتوبر 2025 میں شروع کیے گئے آن لائن ای چالان سسٹم نے شہریوں کی توجہ فوری طور پر اپنی طرف مبذول کر لی۔ یہ نظام لوگوں کو ٹریفک جرمانے چیک کرنے اور ای چالان مینج کرنے میں سہولیات فراہم کرتا ہے۔
دیگر مقبول “How-to” سرچز
فہرست کے مطابق پاکستانی عوام نے 2025 میں سوشل میڈیا، مالیات، ٹیکنالوجی اور روزمرہ زندگی سے متعلق موضوعات میں خاص دلچسپی ظاہر کی:
How To See Unsent Messages On Instagram
How To Do Car Insurance
How To Invest In Crypto Market
How To Invest In Stock Market
کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینے سے متعلق سرچز بھی بڑھیں، جو ملک میں جدید بینکاری سہولیات میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔
تخلیقی اور قانونی موضوعات بھی نمایاں
پاکستانیوں نے تخلیقی کام اور قانونی معلومات سے متعلق سوالات بھی بڑی تعداد میں سرچ کیے:
How To Make Ghibli Photo
How To Choose Best Lawyer
یہ رجحان اس بات کا اشارہ ہے کہ لوگ نہ صرف تفریحی اور تخلیقی ٹولز استعمال کر رہے ہیں بلکہ قانونی رہنمائی کے حصول میں بھی سرگرم ہیں۔
ڈیجیٹل ٹولز اور ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت
روزمرہ کاموں کے لیے ایپس کے استعمال میں بھی اضافے کا رجحان نمایاں رہا:
How To Print From Phone Using Nokoprint App
How To Upload Blog
یہ سرچز ثابت کرتی ہیں کہ پاکستانی عوام تیزی سے ڈیجیٹل ٹولز اپنا رہے ہیں اور مختلف ایپس کی مدد سے اپنے کام زیادہ آسانی سے سرانجام دے رہے ہیں۔
